Welcome to NEWSFLASH, Your News link to Pakistan and beyond . . .
 

Urdu News Update

 

Newsflash
 

اردو رسائل و جرائد

 

Pakistan's premier  website that covers current affairs and news.

Readers Digest

Small house for sale in Rawalpindi

Hina Digest

ایک ایسا ملک جہاں وقت کی پابندی کو غیرمہذب سمجھا جاتا ہے

Time Magazine Subscription in Pakistan

 

Reader's Digest

 

 

 

کرنسی ہوتی کیا ہے؟

امریکی ڈالر اس وقت دنیا کی اہم ترین کرنسی ہے لیکن ڈالر کی اس حیثیت کی وجہ جاننے کے لیے پہلے اس بات کو سمجھنے کی ضرورت ہے کہ کرنسی ہوتی کیا ہے۔

 

کسی بھی ملک کی کرنسی اس کی حکومت کی طرف سے ضمانت ہوتی ہے کہ وہ اس نوٹ کے عوض پیسے کی ذمہ دار ہے۔ مثلاً آپ کبھی پاکستانی 50 روپے کے نوٹ کو دیکھیں تو آپ کو اس پر لکھا ہوا نظر آئے گا: 'بینک دولتِ پاکستان پچاس روپے حاملِ ہذا کو مطالبہ پر ادا کرے گا۔'

اب آپ اگر کسی دوسرے ملک سے جب کوئی چیز خریدتے ہیں تو وہاں کے شہری کے لیے تو بینک دولتِ پاکستان سے رقم لینا مشکل ہے۔

انھیں اپنے ملک کی کرنسی میں اپنے بازاروں میں چیزیں ملیں گی اور انھیں حکومتِ پاکستان کی پیسے ادا کرنے کی صلاحیت پر بھی شک ہوگا۔

مثلاً اگر کوئی پاکستانی جرمنی سے چیزیں خرید رہا ہے تو جرمن بیوپاری تو اپنی کرنسی یعنی یورو میں رقم مانگے گا تاکہ وہ اپنے ملک میں خریداری کر سکے۔

A Special report on India's attempts to wish Kashmir issue away. Rs 50 in Pakistan

کیا عالمی تجارت کے لیے ڈالر لازمی ہے؟

ڈالر اتنا طاقتور کیسے بن گیا؟

چلیں اگر اس پاکستانی نے یورو یورپ کے سنٹرل بینک سے خرید کر اس جرمن بیوپاری کو رقم ادا کر دی مگر پھر اس نے ویتنام سے بھی کپڑے خریدنے ہیں۔ اب اسے ویتنام کے سنٹرل بینک سے وہاں کی کرنسی خرید کر ادائیگی کرنی پڑے گی۔

 

 

کیا کوئی ملک ڈالر پر سے انحصار ختم کرنے میں کامیاب ہوا ہے؟

 

پھر باری آئی تیل خریدنے کی، تو پاکستانی یا تو سعودی ریال خرید کر ادائیگی کرے یا ایرانی ریال خریدے۔

اس طرح تو عالمی تجارت کرنا بہت مشکل ہے کہ سارا وقت یہی مسئلہ رہے گا کہ ادائیگی کیسے ہوگی۔

 

اسی لیے عالمی تجارت میں لوگ متلاشی ہوتے ہیں کسی ایسی کرنسی میں لین دین کے جس کی حکومت پر انھیں سب سے زیادہ اعتماد ہو۔ اس کو عام اصطلاح میں ریزروو کرنسی کہا جاتا ہے۔

پاکستان کے پاس نہ تو اتنا عالمی اثر و رسوخ ہے کہ دیگر ممالک آپ کی خاطر ڈالر کو چھوڑ کر روپے میں تجارت کریں، نہ ہی پاکستانی روپیہ اتنا طاقتور۔ اس کے علاوہ ایسا کرنے کے لیے پاکستان کو ایک پیچیدہ کرنسی کلیئرنگ ایکسچینج بنانی پڑے گی جس پر دنیا بھر کا اعتماد ہو۔

کیا جزباتی ٹوئیٹ سے ڈالر کی قدر کم کی جا سکتی ہے؟

پاکستان کے نئے مشیرِ خزانہ عبدالحفیظ شیخ کون ہیں؟

 

Post dated  May 18, 2019

 

Share your views at myopinion@newsflash.com.pk

 

فواد چوہدری: چاند دیکھنے کا تنازع اور حکومتی وزیر کی تجویز

ذیابیطس: کیا ادویات کی بڑھتی قیمتیوں کی وجہ ڈالر کی قدر میں اضافہ ہے؟

کیا چینی کمپنی پاکستان میں جاسوسی کر رہی تھی؟ بی بی سی رپورٹ

پاکستان : موت کی سزا پانے والے ہر پانچ میں دو بے گناہ

آئی ایم ایف سے ملنے والی رقم کہاں خرچ ہو گی؟

 

Want to get news alerts from newsflash.com.pk? Send us mail at

editor.newsflash@gmail.com


Copyright © 2006 the Newsflash All rights reserved

This site is best viewed at 1024 x 768