Welcome to NEWSFLASH, Your News link to Pakistan and beyond . . .
 

اردو رسائل و جرائد

Newsflash
 

Time Magazine Subscription in Pakistan

 

Pakistan's premier  website that covers current affairs and news.

Readers Digest

 

 

Hina Digest

ایک ایسا ملک جہاں وقت کی پابندی کو غیرمہذب سمجھا جاتا ہے

 

 

Reader's Digest

 

 

 

ذیابیطس: کیا ادویات کی بڑھتی قیمتیوں کی وجہ ڈالر کی قدر میں اضافہ ہے؟

رواں برس کے آغاز میں حکومت کی جانب سے چند ادویات کی قیمت میں نو سے 15 فیصد تک اضافے کی منظوری دی گئی تھی۔

 

اس منظوری کے بعد سے ادویات کی قیمت میں اضافے کا ایک سلسلہ شروع ہوا اور ادویہ ساز کمپنیوں پر یہ الزامات عائد کیے گئے کہ انھوں نے حکومتی نوٹیفیکیشن کی آڑ میں منظور شدہ اضافے سے کہیں زیادہ قیمتیں بڑھائی ہیں۔

جبکہ 400 کے قریب وہ ادویات جن کی قیمتیں کم کرنے کو کہا گیا تھا اس کے خلاف ان بڑی ادویہ ساز کمپنیوں نے عدالتوں سے حکمِ امتناعی حاصل کر کے پرانی قیمتیں تاحال بحال رکھی ہوئی ہیں۔ فارمیسی کے شعبے سے وابستہ افراد کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں اضافے اور اس کے بعد حکومتی ردِ عمل کے باعث کئی ادویات کی مارکیٹ میں مبینہ مصنوعی قلت بھی دیکھی جا رہی ہے۔

متعلقہ حکومتی وزرا کی بارہا یقین دہانیوں اور ادویہ ساز کمپنیوں کے خلاف 'کریک ڈاؤن' جیسے اعلانات بھی صورتحال میں بہتری کا باعث نہیں بن رہے ہیں جبکہ عوام اس صورتحال پر اپنا آرا کے اظہار کے لیے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس کا استعمال کر رہے ہیں۔ سوموار کو پاکستان میں اس حوالے سے بنا ایک ٹرینڈ ٹویٹر کے ٹاپ ٹرینڈز میں شامل رہا۔

A Special report on India's attempts to wish Kashmir issue away. Rs 50 in Pakistan

’سرکاری سکولوں کا فنڈ دینی مدرسے دارالعلوم حقانیہ کو کیوں دیا گیا؟‘

 

 پاکستان امریکی ڈالر سے جان چھڑا بھی سکتا ہے یا نہیں

ذیابیطس اور ادویات

پاکستان میں تیزی سے پھیلتا ایک مرض ذیابیطس یا شوگر ہے۔ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے ایک اندازے کے مطابق پاکستان میں سنہ 2030 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد اندازاً ایک کروڑ 38 لاکھ 53 ہزار ہو گی۔

ادویات میں ہونے والے حالیہ اضافے کی وجہ سے ذیابیطس کے مرض میں استعمال کی جانے والی بنیادی دوا انسولین کی قیمتوں پر بھی اثر پڑا ہے۔

امریکہ میں سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن کی ایک حالیہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سنہ 1997 سے سنہ 2017 کے درمیان امریکہ میں انسولین کی قیمت میں 1171 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

I   

 

اسرئیل کا خلائی طیارہ   چاند کی سطح پر گر گیا

 

 

پاکستان میں اگرچہ انسولین کی قیمتیں اس قدر نہیں بڑھیں تاہم گذشتہ برسوں میں کتنا اضافہ ہوا ہے اس کا تعین مشکل کام ہے۔

 

پاکستان ڈرگز لائیرز فورم کے صدر نور مہر کہتے ہیں کہ حالیہ اضافے سے دوسری ادویات کے علاوہ ذیابیطس اور بلند فشار خون کے امراض کے لیے استعمال کی جانے والی ادویات کی قیمتیں بھی بڑھی ہیں۔

اPost dated  March 25, 2019

 

Share your views at myopinion@newsflash.com.pk

 

کیا نیسلے لیکٹوجین زہریلا تھا؟ وجیہہ کی موت کا ذمہ دار کون؟

پاکپتن کے محمد فیاض کو طیارہ واپس مل گیا

 

 

Want to get news alerts from newsflash.com.pk? Send us mail at

editor.newsflash@gmail.com


Copyright © 2006 the Newsflash All rights reserved

This site is best viewed at 1024 x 768