Welcome to NEWSFLASH, Your News link to Pakistan and beyond . . .
 

اردو رسائل و جرائد

Newsflash
 

Time Magazine Subscription in Pakistan

 

Pakistan's premier  website that covers current affairs and news.

Readers Digest

Top Current Affairs Magazines in Pakistan

 

Hina Digest

ایک ایسا ملک جہاں وقت کی پابندی کو غیرمہذب سمجھا جاتا ہے

 

 

Reader's Digest

 

 

 

امریکی ویزے کے لیے سوشل میڈیا تفصیلات دینا لازم

نئے قوانین کے مطابق اب امریکی ویزے کے لیے تقریباً تمام درخواست گزاروں کو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی تفصیلات جمع کرانا ہوں گی۔

 

سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے مطابق امریکی ویزے کے لیے اب درخواست گزاروں کو سوشل میڈیا پر موجود اپنے نام اور پانچ برسوں میں استعمال کردہ ای میل ایڈریس اور فون نمبرز بھی جمع کرانا ہوں گے۔

گزشتہ برس جب یہ تجویز پیش کی گئی تھی تو حکام نے اندازہ لگایا تھا کہ اس سے سالانہ 14 اعشاریہ سات ملین لوگ متاثر ہوں گے۔

A Special report on India's attempts to wish Kashmir issue away. Rs 50 in Pakistan

’سرکاری سکولوں کا فنڈ دینی مدرسے دارالعلوم حقانیہ کو کیوں دیا گیا؟‘

کیا ایمان والیوں کو مسجد جانے کی اجازت نہیں؟

تاہم بعض سفارتی اور سرکاری ویزا کے درخواست گزار ان نئے اقدامات سے مستثنی ہوں گے۔ لیکن امریکہ کام یا پڑھائی کے لیے جانے والے افراد کو یہ معلومات لازمی فراہم کرنا ہوں گی۔

 

سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے کہا ہے ’امریکہ میں قانونی طور پر سفر کر کے آنے والوں کی حمایت کے ساتھ ہم اپنے سکریننگ کے عمل کو بہتر بنانے کے لیے بھی مسلسل کام کر رہے ہیں تاکہ امریکی شہریوں کی حفاظت کی جا سکے۔‘

 

 

اسرئیل کا خلائی طیارہ   چاند کی سطح پر گر گیا

پاکستان امریکی ڈالر سے جان چھڑا بھی سکتا ہے یا نہیں

 

اس سے قبل صرف ایسے ہی افراد کی اضافی جانچ کی جاتی تھی جو کبھی دنیا کے ایسے حصوں میں رہے ہوں جہاں دہشت گرد گروہوں کا کنٹرول ہو۔

لیکن اب درخواست گزاروں کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی فہرست میں موجود اپنے اکاؤنٹس کی تفصیلات فراہم کرنا ہوں گی اور اس کے علاوہ ان تمام ان اکاؤنٹس کی تفصیلات بھی دینا ہوں گی جو لسٹ میں شامل نہیں۔

امریکی اخبار دا ہل سے بات کرتے ہوئے ایک سرکاری عہدیدار نے بتایا کہ جو کوئی اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے متعلق جھوٹ بولے گا اسے ’سنگین امیگریشن نتائج‘ کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

اس وقت سول حقوق کے لیے کام کرنے والے ایک گروپ امریکی سول لبرٹیز یونین نے کہا تھا ’اس بات کا کوئی ثبوت نہیں کہ سوشل میڈیا مانیٹرنگ مؤثر ثابت ہو گی‘ اور یہ بھی کہا گیا تھا کہ اس سے لوگ خود کو آن لائن سینسر کرنا شروع کر سکتے ہیں۔  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سنہ 2016 کی انتخابی مہم میں امیگریشن کا معاملہ اہم موضوع تھا۔

انھوں نے اپنے دور حکومت کے دوران اور اس سے پہلے تارکین وطن کی ’سخت جانچ‘ کا کہا تھا۔

اPost dated  June 2, 2019

 

Share your views at myopinion@newsflash.com.pk

 

پشاور تا کراچی ریلوے ٹریک بچھانے کیلئے پاک چین معاہدہ

ایرانی تیل پر مکمل پابندی: امریکی فیصلے کے اثرات کہاں تک جائیں گے؟

 

Want to get news alerts from newsflash.com.pk? Send us mail at

editor.newsflash@gmail.com


Copyright © 2006 the Newsflash All rights reserved

This site is best viewed at 1024 x 768