Welcome to NEWSFLASH, Your News link to Pakistan and beyond . . .
 

اردو رسائل و جرائد

Newsflash
 

Time Magazine Subscription in Pakistan

 

Pakistan's premier  website that covers current affairs and news.

Readers Digest

 

 

Hina Digest

ایک ایسا ملک جہاں وقت کی پابندی کو غیرمہذب سمجھا جاتا ہے

 

 

Reader's Digest

 

 

 

ایرانی تیل پر مکمل پابندی: امریکی فیصلے کے اثرات کہاں تک جائیں گے؟

امریکی وزیرِ خارجہ مائیک پومپیو نے پیر کو ایران کے خلاف نئے اقدامات کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ امریکہ اس استثنیٰ کو ختم کر رہا ہے جو ایران سے تیل خریدنے والے ملکوں کو حاصل تھا۔

 

ان ملکوں کی فہرست میں امریکہ کے چند قریبی اتحادی ملک بھی شامل ہیں جن کو ایران سے تیل کی خریداری مکمل طور پر بند نہ کرنے پر امریکی اقتصادی پابندیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

مائیک پومپیو کا کہنا تھا کہ ان اقدامات کا 'مقصد بہت سادہ اور صاف ہے۔'

ان کے مطابق ’مقصد یہ ہے کہ ایک 'غیرقانونی' حکومت کو اُس پیسے سے محروم کیا جائے جسے وہ گزشتہ چار دہائیوں سے مشرق وسطی میں عدم استحکام پیدا کرنے کے لیے استعمال کرتی رہی ہے اور ایران کو عام ملکوں کی طرف رویہ اختیار کرنے پر مجبور کیا جا سکے۔

امریکہ کا یہ فیصلہ دونوں ممالک کے درمیان کئی ماہ سے بڑھتی ہوئی کشیدگی کے بعد سامنے آیا اور یہ ایک ایسا فیصلہ ہے جس کا اثر مشرقِ وسطیٰ سے باہر بھی محسوس کیا جائے گا اور شاید آپ کا بجٹ پر بھی اس سے متاثر ہو سکتا ہے۔

ایران پر اس کا کتنا شدید اثر پڑ سکتا ہے؟

سب سے پہلے اس سارے قضیے کا کچھ سیاق و سباق بیان کیا جائے کہ بات یہاں تک کیسے پہنچی۔

گزشتہ سال نومبر میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکہ اور اس کے بڑے اتحادی یورپی ملکوں کے ساتھ ایران کے جوہری پروگرام پر ہونے والے معاہدے سے یکطرفہ طور پر نکلنے کا فیصلہ کیا تو ایران پر نئی اقتصادی پابندیاں عائد کر دی گئیں۔

امریکہ کو شام اور یمن میں مبینہ ایرانی مداخلت پر بھی شدید اعتراض ہے۔

 

A Special report on India's attempts to wish Kashmir issue away. Rs 50 in Pakistan

’سرکاری سکولوں کا فنڈ دینی مدرسے دارالعلوم حقانیہ کو کیوں دیا گیا؟‘

گزشتہ سال جس وقت ایران پر اقتصادی پابندیاں عائد کی گئیں تو اُس وقت امریکہ نے ایران سے تیل خریدنے والے ملکوں کو عارضی طور پر ایران کے ساتھ تجارت کرنے کی پاداش میں لگنے والی اقتصادی پابندیوں سے استثنیٰ دینے کا اعلان کیا تھا۔

 

ایران پر اقتصادی پابندی لگاتے وقت امریکہ نے آٹھ ملکوں کو اپنی تیل کی ضروریات پوری کرنے کے متبادل ذرائع تلاش کرنے کی عرض سے عارضی استثنیٰ دے دیا تھا۔

ان میں چین، انڈیا، جاپان، جنوبی کوریا، ترکی، اٹلی، یونان اور تائیوان شامل تھے۔ ان میں تین ملکوں اٹلی، یونان اور تائیوان نے تو متبادل ذریعہ تلاش کر لیا لیکن چین اور امریکہ کے اتحادی ملکوں انڈیا، جاپان، جنوبی کوریا اور ترکی نے ایران سے تیل خریدنا بند نہیں کیا۔

 

اسرئیل کا خلائی طیارہ   چاند کی سطح پر گر گیا

 

 

امریکہ کی طرف سے استثنیٰ واپس لیے جانے کے بعد اگر ان پانچوں ملکوں نے دو مئی تک ایران سے تیل کی درآمد بند نہیں کی تو ان پر امریکی اقتصادی پابندیاں عائد ہو جائیں گی۔

برطانوی جریدے فنانشل ٹائمز کے مطابق ایران سے روزانہ 13 لاکھ بیرل تیل سرکاری طور پر برآمد کیا جاتا ہے جس کے علاوہ بڑی مقدار میں تیل چھپ چھپا کر بھی بیچا جاتا ہے۔

 

یہ کس طرح ممکن ہے؟ بین الاقوامی ڈیٹا انٹیلیجنس کمپنی کپلر کے اہلکار الیگزنڈر بوتھ نے بی بی سی کو بتایا کہ ایرانی تیل بردار جہاز 100 میں سے 80 مرتبہ اپنے 'ٹرانسپونڈر ٹریکر' بند کر دیتے ہیں۔ اس طرح یہ معلوم کرنا مشکل ہو جاتا ہے کہ ان مال بردار بحری جہازوں پر کیا لدا ہوا ہے، یہ کہاں سے لایا جا رہا ہے اور کہاں لے جایا جا رہا ہے۔

اPost dated  April 27, 2019

 

Share your views at myopinion@newsflash.com.pk

 

کیا نیسلے لیکٹوجین زہریلا تھا؟ وجیہہ کی موت کا ذمہ دار کون؟

پاکپتن کے محمد فیاض کو طیارہ واپس مل گیا

 

 

Want to get news alerts from newsflash.com.pk? Send us mail at

editor.newsflash@gmail.com


Copyright © 2006 the Newsflash All rights reserved

This site is best viewed at 1024 x 768