Welcome to NEWSFLASH, Your News link to Pakistan and beyond . . .
 

Urdu News Update

 

Newsflash
 

Black September and Zia ul Haq

اردو رسائل و جرائد

 

Pakistan's premier  website that covers current affairs and news.

Readers Digest

 

Hina Digest

ایک ایسا ملک جہاں وقت کی پابندی کو غیرمہذب سمجھا جاتا ہے

Time Magazine Subscription in Pakistan

 

Reader's Digest

 

 

 

ششی تھرور: ’تیرا میرا رشتہ کیا، لاالہ الااللہ‘ کے نعرے پر انڈین سوشل میڈیا پر گرما گرم بحث

’لا الہ الا اللہ‘ عربی زبان میں اسلام کا بنیادی جز ہے جس کا مطلب ہے کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں ہوتا ہے۔

 

 

بیریکیڈ کے پاس کہیے- لا الہ الا اللہ

لاٹھی چارچ ہو تو کہیے - لا الہ الا اللہ

آنسو گیس میں بھی کہیے - لا الہ الا اللہ

میرا تیرا رشتہ کیا - لا الہ الااللہ

یہ وہ نعرے ہیں جو مبینہ طور پر جنوبی انڈیا میں شہریت کے ترمیمی قانون کے خلاف ایک مظاہرے میں لگائے گئے اور ان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر ہونے کے بعد سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر گرما گرم بحث جاری ہے۔

A Special report on India's attempts to wish Kashmir issue away. Rs 50 in Pakistan

ذیابیطس: کیا ادویات کی بڑھتی قیمتیوں کی وجہ ڈالر کی قدر میں اضافہ ہے؟

 

معاملہ شاید اتنا طول نہ پکڑتا اگر سابق وزیر اور کانگریس پارٹی کے رہنما ششی تھرور اس حوالے سے ایک متنازع ٹویٹ نہ کرتے۔

I   

 

پاکستانی رسائل کی فہرست

 

انھوں نے اپنے ٹوئٹر پر لکھا: ’ہندوتوا انتہا پسندی کے خلاف ہماری لڑائی میں اسلامی انتہاپسندی کو بھی کوئی جگہ نہیں ملنی چاہیے۔ جو لوگ شہریت کے ترمیمی قانون (سی اے اے) اور قومی شہریت رجسٹر (این آر سی) کے خلاف آواز اٹھا رہے ہیں وہ ایک ہمہ گیر ہندوستان کے لیے لڑ رہے ہیں۔ ہم کسی بھی قسم کی مذہبی سخت گیری کو اپنی تکثیریت/تنوع کی جگہ نہیں لینے دیں گے۔‘

اششی تھرور کے اس ٹویٹ کے بعد ’ششی تھرور‘، ’ہندتوا‘ اور ’اسلام‘ کے ہیش ٹیگز سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کرنے لگے۔

ششی تھرور کی اس ٹویٹ کے جواب میں پاکستانی مصنفہ عائشہ صدیقہ نے لکھا: ’کون کہتا ہے 'لا الہ الا اللہ' انتہا پسندی ہے۔ کم از کم یہ سمجھنے کی کوشش کریں کہ عام مسلمان کیا کہتا ہے۔ انتہا پسندی سے اس کا کوئی لینا دینا نہیں ہے۔‘

اس بحث میں شامل ہوتے ہوئے اینی انڈین نامی صارف نے لکھا: ’پھر 'جئے شری رام' کیوں نہیں؟ اسے زیادہ تر میڈیا اور دانشوروں کے نزدیک فرقہ پرستی کیوں کہا جاتا ہے؟‘

اجیت ہیگڑے نے لکھا: 'تو کیا اب اسلام کا اصل نعرہ ہی انتہا پسندی کی علامت بن گیا ہے؟'

کاشف قریشی نے ٹویٹ کیا: ’تیرا میرا رشتہ کیا۔ ہندوستان، ہندوستان۔ نعرہ یہ ہونا چاہیے۔ یہ ہندوستان اور اس کی ہمہ گيریت کے بارے میں ہے جہاں لاکھوں غیر مسلم سی اے اے اور این آر سی کے خلاف بے تکان مظاہرے میں مسلمانوں کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہیں۔‘

انڈیا ریسیسٹ نامی ایک صارف نے ٹویٹ کیا: ’اس ملک میں لوگ بھاری پتھر اٹھانے سے پہلے بھی 'جئے بجرنگ بلی' کہتے ہیں اور کوئی بھی اسے فرقہ وارانہ نہیں کہتا ہے۔ آج مسلمانون کو حاشیے پر پھینک دیا گیا ہے۔ اگر مطالبات سیکولر ہیں تو اپنی حوصلہ افزائی کے لیے مذہبی نعرے لگانے میں کوئی حرج نہیں ہے۔‘

اس ٹویٹ کے جواب میں ششی تھرور نے لکھا: ’کسی کو تکلیف پہنچانے کا کوئی ارادہ نہیں تھا۔ میں صرف یہ واضح کر رہا ہوں کہ یہ جدوجہد ہندوستان کے لیے ہے۔ اسلام یا ہندو مت کے لیے نہیں۔ یہ ہمارے آئینی اقدار کے خلاف ہے۔ ہمیں اپنی تکثیریت کو بچانا ہے۔ یہ ہندوستان کی روح کو بچانا ہے۔ یہ ایک مذہب کے مقابلے میں دوسرے مذہب کے بارے میں نہیں ہے۔‘

احتجاج اور تحریکوں میں مذہبی نعرے ہمیشہ تنازعے کا باعث بنتے ہیں۔ مغربی بنگال میں جئے شری رام کے نعرے کی سیاست اس کی حالیہ مثال ہے۔

پچھلے کئی دنوں سے ہندوستان کے مختلف حصوں میں مظاہرے ہو رہے ہیں اور ان مظاہروں کے دوران بالکل مختلف اور انتہائی تخلیقی نعروں کا استعمال دیکھا جا رہا ہے۔

 

Post dated  December 30, 2019

 

Share your views at myopinion@newsflash.com.pk

 

با کما ل لو گو ں کی لا جو ا ب'' یو نیفا ر م''

جلد کی حفاظت

 

 

Want to get news alerts from newsflash.com.pk? Send us mail at

editor.newsflash@gmail.com


Copyright © 2006 the Newsflash All rights reserved

This site is best viewed at 1024 x 768