|
|||||||||||
Pakistan's premier website that covers current affairs and news. |
|||||||||||
|
ملین ڈالر سوال: پاکستانی صارفین انٹرنیٹ پر پیسے کیسے کما سکتے ہیں؟ پاکستانی انٹرنیٹ صارفین اکثر یہ سوال کرتے ہیں کہ آن لائن پیسے کیسے کمائے جا سکتے ہیں؟ اس سوال کا جواب اتنا آسان نہیں اور اسے سمجھنے کے لیے ہمیں پہلے یہ سمجھنا پڑے گا کہ انٹرنیٹ کام کیسے کرتا ہے اور اس پر کمائی کے بنیادی ذرائع کیا ہیں؟ |
||||||||||
|
اس ساری گتھی کو سلجھانے کے لیے ہم نے دو اقساط پر مشتمل مضامین تیار کیے ہیں جن میں ہم نے انٹرنیٹ پر کمائی کے دو بنیادی ذرائع پر ماہرین اور صارفین دونوں سے بات کی ہے اور اپنے قارئین کے سامنے ایسی صورتحال رکھی ہے جس کے بعد ان کو آگاہی حاصل ہو کہ انٹرنیٹ پر کمائی کس طرح کی جا سکتی ہے۔ انٹرنیٹ پر کمائی کے دو بنیادی ذرائع ہیں پہلا کونٹینٹ کے ذریعے کمائی ہے۔ کونٹینٹ سے مراد ایسا ملٹی میڈیا مواد ہے جسے دیکھنے، پڑھنے یا سننے کے لیے لوگ کسی پلیٹ فارم پر آئیں جو اس کے بدلے میں کونٹینٹ بنانے والے کو پیسے ادا کرے۔ یہ کونٹینٹ ویڈیو، تصاویر، آڈیو، بلاگنگ یا وی لاگنگ جیسا کوئی بھی تخلیقی کام ہوسکتا ہے جس کی مارکیٹ میں مانگ ہو۔ |
||||||||||
A Special report on India's attempts to wish Kashmir issue away. Rs 50 in Pakistan |
|||||||||||
|
|||||||||||
دوسرا کمائی کا ذریعہ ای کامرس یا انٹرنیٹ کے ذریعے خرید و فروخت ہے۔ جہاں پر آپ کو بغیر کسی دکان، فیکٹری یا اس قسم کے کاروباری ڈھانچہ بنائے بغیر آن لائن اشیاء کی خرید و فروخت کا موقع ملتا ہے۔ |
|||||||||||
I |
|||||||||||
نیویارک ٹائمز کا مضمون، پینس اور پومپیو کی صفائیاں
|
جس میں روایتی کاروبار کی طرح آپ چیزیں فروخت کے لیے آن لائن رکھتے ہیں، جنھیں طلب رکھنے والے صارفین خریدتے ہیں اور آپ کو کارڈ یا کیش آن ڈلیوری کے ذریعے اس کی قیمت ادا کرتے ہیں۔ |
||||||||||
اس مضمون میں ہم کونٹینٹ کے ذریعے کمائی کے آپشن پر بات کریں گے اور اسے سمجھنے کی کوشش کریں گے کہ ایک تخلیق کار کیسے آن لائن پیسے کما سکتا ہے۔
Read More
Post dated March 25, 2019
Share your views at myopinion@newsflash.com.pk |
|||||||||||
اکھنڈ بھارت کا رومانس ابھی باقی ہے
|
Want to get news alerts from
newsflash.com.pk? Send us mail at
editor.newsflash@gmail.com
Copyright © 2006 the Newsflash All rights reserved
This site is best viewed at 1024 x 768